وزیر اعظم

ہمارا اپنے اوپر سے اعتماد ہی اْٹھ گیا ہے، مغرب نے ہمیں غلام ذہنیت دے دی ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مغرب کو شکست دینے سے متعلق قوم کے نام پیغام میں کہاگیاہے کہ ہمارا اپنے اوپر سے اعتماد ہی اْٹھ گیا ہے، مغرب نے ہمیں غلام ذہنیت دے دی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چند گھنٹے قبل ہی ایک نیا پیغام شیئر کیا گیا ہے،57 سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان قوم کو مغرب سے مقابلہ کرنے اور اْن کے شانہ بشانہ چلنے سے متعلق ترغیب اور پیغام دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا اس ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ہمارا اپنے اوپر سے اعتماد ہی اْٹھ گیا ہے، مغرب نے ہمیں غلام ذہنیت دے دی ہے، اب ہماری سوچ ہے کہ جو بھی ترقی ہوتی ہے وہ بس مغرب ممالک ہی کر سکتے ہیں اور ہم اْس چیز کو اپنا لیتے ہیں، ہم خود سے کچھ ایجاد نہیں کررہے۔عمران خان نے کہاکہ اس سوچ کو بدلنے کیلئے ہماری مدد صرف اور صرف تعلیم کر سکتی ہے، تعلیم ہی ہے جس سے ہم ذہنی اور معاشی طور پر اْن کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیوں نہ ہم اپنی چیزیں ایجاد کریں، پاکستان اپنا راستہ بنائے، ہم اپنا نیا راستہ ڈھونڈنا چاہتے ہیں، ہم ذہنوں کو آزاد کریں اور یہ سب ممکن ہے سائنس اور ٹیکنالوجی سے، نالج اکانومی سے جو کہ تعلیم سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں