یوکرینی صدر

یوکرینی صدر کا روسی جنگی جرائم کی تحقیقات اور مقدمہ چلانے کے لیے ایجنسی قائم کرنے کا اعلان

کیف (گلف آن لائن)یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نییوکرینی سر زمین پر روس کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے ایک ایجنسی تشکیل دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے روس کے زیر کنٹرول علاقوں میں مزید ہلاکتوں اور زیادتیوں کا انکشاف کے خطرات سے خبر دار کیا ۔ یوکرینی صدر نے یوکرینی شہروں میں نہتے شہریوں کے خلاف روسی فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال کا الزام عائد کیا ۔ کیف کے قریبی شہر بوچہ کی وہ تصاویر جن میں عام شہریوں کی لاشیں سٹرکوں پر بکھری ہوئی نظر آ رہی ہیں اور ایک اجتماعی قبر دیکھی جا سکتی ہے ، سے دنیا بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے جرمنی کی سابقہ چانسلر میرکل اور فرانس کے سابق صدر نکولا سارکوزی کی روس کے حوالے سے پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ 2008 میں جرمنی، فرانس اور نیٹو کی کچھ چھوٹی ریاستوں نے امریکہ کے دبا کے باوجود یوکرین کو نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کی پیشکش نہیں کرنے دی تھی۔ ان ممالک کا کہنا تھا کہ یوکرین ابھی تیار نہیں اور اس اقدام سے روس ناراض ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں