سعید غنی

آج یا تو قومی ادارے بچیں گے یا عمران نیازی کا آئین شکن ٹولہ، سعید غنی

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ آج یا تو آئین پاکستان اور قومی ادارے بچیں گے یا عمران نیازی کا آئین شکن ٹولہ بچے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سعید غنی کہا کہ آئین پاکستان کے دونوں آرٹیکلز 5 اور 6 کیا کہتے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ یہ صرف صدر، وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزیر قانون اور آئینی شکنی میں انکے سہولت کاروں کو سزا کا مستحق نہیں ٹھہراتا بلکہ آئین شکنی کے بعد بھی جو شخص اس کو جائز قرار دے گا یہ آرٹیکل اس پر بھی لاگو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں