شیری رحمن

سپریم کورٹ کے فیصلے نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا‘ شیری رحمان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک جاری کردہ بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے نظریہ ضرورت کو دفن کرنا ضروری تھا۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ سب کے لئے پیغام ہے کہ آئین سے بالاتر کوئی بھی نہیں۔

اسپیکر کی رولنگ اور اسمبلی تحلیل کرنے کا عمل غیر آئینی تھا، شکست سے بچنے کے لئے آئین کی ایک بار نہیں تین بار خلاف ورزی کی گئی۔پیپلزپارٹی کی سینیٹر نے اپنے ٹوئٹر پیغام مزید کہا کہ تحریک انصاف کی آئین اور جمہوریت کی تاریخی جدوجہد میں کوئی کردار نہیں لحاظہ وہ آئین کی اہمیت سے واقف ہی نہیں، عدالت نے ثابت کردیا کہ ملک کی سالمیت آئین کی عمل درآمد اور حکمرانی میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں