آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی ”کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا قرار دیدیا

راولپنڈی(گلف آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی ”کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا قرار دیدیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ”بی بی سی ”اردو کی شائع ہونے والی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بی بی سی کی روایتی پروپیگنڈہ خبر میں کئی حقائق نظرانداز کئے گئے، خبر میں متعلقہ ضروری سورسز اور صحافتی اخلاقیات نظر انداز کی گئیں،خبر منظم پاکستان کیخلاف جاری ڈس انفارمیشن کا حصہ ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حکام معاملہ بی بی سی سے اٹھایا جائیگا۔

بی بی سی ماضی میں بھی حقائق کے برعکس خبریں دے چکا ہے، ماضی میں متعدد خبروں پر عالمی سطح پر بی بی سی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے چلنے والے بی بی سی کو بھاری جرمانے ادا کرنے پڑے، بی بی سی کی کئی خبریں بے بنیاد پروپیگنڈہ پر مبنی اور حقائق کے برعکس تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں