مسرت جمشید چیمہ

عمران خان نے قوم کی غیرت ، حمیت اور خود مختاری کی جنگ میں اپنے اقتدار کی بھی پرواہ نہیں کی ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹر ی اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کی غیرت ، حمیت اور خود مختاری کی جنگ میں اپنے اقتدار کی بھی پرواہ نہیں کی ، عمران خان اب نئے عزم اور ولوے کے ساتھ بڑے مقصد کے لئے جدوجہد شروع کریں گے جس کا مقصد پاکستان کی خود مختاری کو یقینی بنانا ہے تاکہ ہم اقوام عالم میں سر اٹھا کر چل سکیں ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح سازش کرنے والی عالمی طاقت اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے والے اس کے گماشتوں کا مقابلہ کیا ہے انہیں بھی لگ پتہ گیا ہے اور بظاہر کامیابی ملنے کے باوجود یہ اندر سے بری طرح خوفزدہ ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی ساری جماعتیںاچھی طرح جان گئی تھیں کہ وہ اکٹھے ہونے کے باوجود تنہا عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں اس لئے عالمی طاقت کا سہارا لیاگیا لیکن ان کے چہرے عوام میں بے نقاب ہو چکے ہیں او رانہیں اس کا سیاسی طو رپر خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ پاکستانی قوم سازش کا حصہ بننے والوں کے خلاف جلد سڑکوں پر ہو گی اور انہیں ہم چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے ،بہت جلد یہ نئے انتخابات کرانے پر مجبور ہوں گے جس میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کا محاسبہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں