وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اپوزیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

پشاور(گلف آن لائن)اپوزیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔ایک انٹرویو میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے بتایا کہ متحدہ اپوزیشن صوبائی حکومت کو گرانا نہیں چاہتی بلکہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا مقصد صوبائی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق دینے کی یقین دہانی پرتحریک عدم اعتماد واپس لے رہے ہیں، توقع ہے نئے پاکستان میں صوبے کو حقوق نہیں ملے تاہم اب ملیں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے 8 اپریل کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس پر 20 سے زائد اراکین کے دستخط تھے۔دوسری جانب وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گورنر کے پی شاہ فرمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں