ندا یاسر

سندھی ہونے پر یاسر نواز کیساتھ شادی کرنے سے انکار کردیا تھا، ندا یاسر

کراچی (گلف آن لائن) پاکستانی اداکارہ و معروف میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوہر اداکار اور ڈائریکٹر یاسر نواز کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ندا یاسر اپنے شو میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلاتی ہیں اور اْن کا انٹرویو کرتی ہیں، ندا یاسر دلچسپ اور سلیبریٹیز کو پھنسا دینے والے سوالوں کے حوالے سے بھی کافی مشہور ہیں۔ندا یاسر کی جانب سے حال ہی میں ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا گیا ہے جس میں انہوں نے خود سے متعلق متعدد دلچسپ باتیں بتائی ہیں۔

ندا یاسر نے اپنے کیریئر کے آغاز سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘اْن کی اپنے شوہر، یاسر نواز سے ملاقات ایک ڈرامہ سیٹ پر ہی ہوئی تھی، پی ٹی وی کے ایک پراجیکٹ میں وہ اور یاسر نواز کام کر رہے تھے’،اس ڈرامے کے سیٹ پر ہی یاسر نواز نے اْنہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔ ندا یاسر کا وائرل ہوتے اس مختصر سے ویڈیو کلپ میں بتانا ہے کہ انہوں نے فوراً ہی یاسر نواز کو شادی سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ‘میں آپ سے شادی نہیں کر سکتی کیوں کہ آپ سندھی ہیں۔

‘ندا یاسر نے کہا کہ ‘اس پر یاسر نواز بہت حیران ہو گئے تھے، یاسر نواز نے کہا کہ وہ سندھی ہیں کوئی غیر مذہب تو نہیں، یہ کیا بے وقوفی کا جواب ہے’۔ندا یاسر نے بتایا کہ اْن کے ذہن میں ایک خوف تھا، انہوں نے یاسر نواز کے والد کے ڈرامے دیکھ رکھے تھے، سندھی رعب اور دبدبے والے ہوتے ہیں لہٰذا اْنہوں نے یاسر نواز سے کہا کہ ہم اچھے دوست رہیں گے مگر میں شادی نہیں کر سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں