گارڈ آف آنر

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد (گلف آ ن لائن)نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد منگل کی صبح وزیرعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ہوئی۔

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے نو منتخب وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا ،وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔نو منتخب وزیراعظم کا گارڈ آف آنر کے معائنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے تعارف کرایا گیا، شہباز شریف نے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں