چیف آف سٹاف

پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے میں اہم تعیناتیاں کردی گئیں

اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے میں اہم تعیناتیاں کردی گئیں،فواد چوہدری مرکزی ترجمان، شہباز گل عمران خان کے چیف آف سٹاف ،ڈاکٹر شیریں مزاریں منشور کمیٹی کی سربراہ،کنول شوزب شعبہ خواتین کی صدر ،عثمان ڈار امور نوجوانان کے فوکل پرسن اورعالیہ حمزہ کو پارٹی کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جسکا باضبط نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

بدھ کو پی ٹی آئی میڈیا سیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے میں اہم تعیناتیاں کردی گئیں،منشور کمیٹی، شعبہ خواتین، امور نوجوانان اور امور اطلاعات کے ذمہ داران کا اعلان کیا گیا ہے ،مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی کجانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،ڈاکٹر شیریں مزاریں منشور کمیٹی کی سربراہ اورامور اطلاعات کی نگرانی سنئیر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری کے سپردکر دی گئیں ۔

ڈاکٹر شہباز گل چیئرمین مین تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف کے فرائض سرانجام دینگے ،کنول شوزب تحریک انصاف شعبہ خواتین کی صدر،عثمان ڈار امور نوجوانان کے فوکل پرسن،ڈاکٹر ارسلان خالد چئیرمین سیکرٹریٹ کے سوشل میڈیا کے نگران مقرر کردیا گیا ہے،عالیہ حمزہ کو پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں