چینی صدر

موجودہ عالمی وباء اب بھی بہت سنگین ہے، چینی صدر

بیجنگ (گلف آن لائن) چینی صدر شی چن پھنگ نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی وباء اب بھی بہت سنگین ہے، اس کی روک تھام اور کنٹرول کے کام میں نرمی نہیں لائی جا سکتی۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی صدر شی چن پھنگ نے ہائی نان میں اصلاحات اور کھلے پن کےجامع فروغ اور چینی خصوصیات پر مبنی آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر سے متعلق خصوصی نمائش کا دورہ کرنے کے بعد ہائی نان کی صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہائی نان، فری ٹریڈ پورٹ کو چینی طرز کا ایک خوبصورت بزنس کارڈ بنا دے گا۔ چینی صدر شی چن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہائی نان کی بہتر ترقی کے لئے ترقی کے نئے تصورات کو نافذ کرنا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے نیز لوگوں کے مسائل اور پریشانیوں کو حل کرنے اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کے عملی طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

شی چن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ثابت قدم رہنے ہی میں فتح ہے۔ وائرس میں آنے والی نئی تبدیلیوں کے پیش نظر، معاشی اور سماجی ترقی پر وباء کے اثرات کو کم کرنے کے لئے سائنسی طریقہِ کار نیز روک تھام اور کنٹرول کی صلاحیتوں، مختلف ہنگامی منصوبوں کو بہتر بنانے اور روک تھام و کنٹرول کے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کرنا لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں