سردار عبدالقیوم نیازی

وزیراعظم آزاد کشمیر نے سردار تنویر الیاس سمیت 5 وزرا کو برطرف کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سردار تنویر الیاس سمیت 5 وزرا کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے برطرف وزرا میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس اور وزیر تعلیم عبد الماجد خان بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے برطرف وزرا میں علی شان سونی، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے وزرا کو برطرف کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں