حدیقہ کیانی

بلال کے ساتھ میرا گہرا تعلق بن گیا ہے، حدیقہ کیانی

کراچی (گلف آن لائن) پاکستانی شوبزانڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ ‘بلال فن کی بنیاد کو سمجھنے والے حقیقی فنکار ہیں، ان کا بلال کے ساتھ گہرا تعلق بن گیا ہے۔حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر بلال عباس کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’بہت سے کاموں کے باوجود، وہ بلال کیساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرنے کے لیے تھوڑا سا وقت نکالنا چاہتی تھیں’۔

اْنہوں نے لکھا کہ’بہت کم لوگ ہیں جن سے آپ کی گہری روح کا تعلق وابستہ ہوتا ہے اور بلال ایک پاکیزہ روح ہے’۔حدیقہ کیانی نے بلال عباس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ ایک ایماندار شریف آدمی اور ایک سچا فنکار ہے جو اپنے فن کی بنیادی بات کو سمجھتا ہے’۔ اْنہوں نے مزید لکھا کہ’ بلال کے ساتھ کام کرنے پر واقعی فخر محسوس کرتی ہیں اور وہ بلال کی مسلسل کامیابی کی منتظر ہیں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں