شازیہ مری

شہباز شریف جمہوری انداز اور ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم منتخب ہوئے ، شازیہ مری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ شہباز شریف جمہوری انداز اور ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم منتخب ہوئے ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے للکار کر عمران نیازی کو اقتدار سے نکالا، بلاول بھٹو زرداری نے 27 فروری کو عمران خان کو اقتدار چھوڑنے کی وارننگ دی تھی۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان اقتدار چھوڑ دیں ورنہ عدم اعتماد کی تحریک آئیگی ۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان اپنے اتحادیوں کا اعتماد کھو چکے تھے، یہودیوں اور بھارتیوں سے چندہ لینے والا کہہ رہا کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے ، جو شخص مودی کو جواب دینے کی ہمت نہ کرے ان کے خلاف عالمی سازش بھونڈا بیانیہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ قومی اداروں کے خلاف بیان بازی مودی کا ایجنڈا ہے ،سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کی نگہبانی کرے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آئین سے انحراف کر رہے تھے اس وجہ سے عدالتیں کھلیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر امریکہ اور یورپ سے پاکستانی نکالے گئے تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں