برکس ممالک

2022برکس ممالک کے کوآرڈینیٹرز کی دوسری کانفرنس کا انعقاد

بیجنگ (گلف آن لائن)2022برکس ممالک کے کوآرڈینیٹرز کی دوسری کانفرنس 12 سے 13 اپریل تک ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئی۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے برکس امور کے رابطہ کار اور نائب وزیر خارجہ ما جا شو نے کانفرنس کے بعد میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے متعلقہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تحت برکس تعاون سے کس طرح استفادہ کیا جا سکتا ہے، یہ نہ صرف خود برکس کے لئے بہت اہم ہے بلکہ عالمی امن اور ترقی کے عمل پر بھی اس کا گہرا اثر پڑے گا۔

چین ترقی کے نئے مواقعوں سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھانے، نئے خطرات اور چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور مزید جامع، قریبی، عملی شراکت داری کی تعمیر کے ذریعے مضبوط، سرسبز اور صحت مند عالمی ترقی کے حصول کے لئے دیگر برکس ممالک کے ساتھ مل کر کوشش کرنے کا منتظر ہے۔

چین 2022 میں برکس ممالک کا چیئرمین ملک ہے اور 14ویں برکس سربراہی سمٹ سمیت دیگر تقریبات کی میزبانی کرے گا۔ ما جا شو کے مطابق،برکس”ایئر آف چائنا” کے آغاز کے بعد سے، پانچوں ممالک نے عالمی گورننس، وباء کی روک تھام اور کنٹرول، ڈیجیٹل معیشت، پائیدار ترقی اور ثقافتی تبادلے سمیت دیگر اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اور 20 سے زیادہ اہم تقریبات کا کامیابی سے انعقاد کیا اور مثبت نتائج حاصل کیا۔

ما جا شو نے انکشاف کیا کہ اس وقت پانچ ممالک کثیر الجہتی تجارتی نظام اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں اصلاحات کے بارے میں مشترکہ بیان کے اجراء پر بات چیت کر رہے ہیں اور ڈیجیٹل معیشت، سپلائی چین، پائیدار ترقی سمیت دیگر اہم شعبوں میں دستاویزات پر اہم اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں