شیریں مزاری

دنیا بھر میں موجود پاکستانی کبھی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے’شیریں مزاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی کبھی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے‘عمران خان کو بیرونی سازش سے برطرف کیے جانے پر اسلام دشمن اور گستاخ رسول خوشیاں منا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کو بیرونی سازش سے برطرف کیے جانے پر اسلام دشمن اور گستاخ رسول خوشیاں منا رہے ہیں۔جاری کردہ ٹوئٹ میں شیریں مزاری لکھتی ہیں کہ یہی وہ وجہ ہے کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی کبھی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ 5 روز سے ”امپورٹڈ حکومت نامنظور“ کا ہیش ٹیگ تقریباً 30 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ کا ٹرینڈ پانچویں روز بھی تقریباً 30 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور اب تک 60 لاکھ سے زائد افراد اس ٹرینڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر چلائے جانے والے ٹرینڈ ”امپورٹڈ حکومت نامنظور“ 5 روز گزرنے کے بعد بھی تقریباً 30 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور لاکھوں افراد اس ٹرینڈ میں شامل ہوچکے ہیں جب کہ یہ سلسلہ مزید بڑھتا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں