انٹر بینک

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا

کراچی (گلف آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 181.70روپے سے کم ہو کر181.50روپے اور قیمت فروخت181.80روپے سے کم ہو کر181.60روپے پر آ گئی جبکہ 30پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 181روپے سے گھٹ کر181.20روپے اور قیمت فروخت182روپے سے گھٹ کر181.70روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 194.50روپے سے بڑھ کر196روپے اور قیمت فروخت196.50روپے سے بڑھ کر198روپے پر جا پہنچی اسی طرح2روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233روپے سے بڑھ کر235.50روپے اور قیمت فروخت 236روپے سے بڑھ کر238روپے ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں