عمر گل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بولر عمر گل نے نے 38ویں سالگرہ منائی

اسلام آباد (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بولر عمر گل نے نے 38ویں سالگرہ منائی ،مبارکباد دینے والے ساتھیوں، دوستوں کو ایک بڑا سرپرائز دیا۔ویکی پیڈیا، کرک انفو و دیگر مقامات کے مطابق عمر گل نے 38 ویں سالگرہ منا ئی۔ایسے میں لیجنڈری بولر کے چاہنے والے بڑی تعداد میں انہیں سالگرہ کے پیغامات بھیج رہے تھے۔کرکٹر نے ان پیغامات پر ردعمل دینے کے بجائے ایک ٹوئٹ شیئر کیا جو ان کے چاہنے والوں کیلئے حیرت کا باعث بنا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آپ سب کا شکریہ جو آج مجھے مبارکباد دینے کیلئے وقت نکال رہے ہیں تاہم میں نے اپنی بائیو کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔عمر گْل نے کہا کہ میری سالگرہ اصل میں 15 اکتوبر کو ہے، لہذا میں انشاء اللہ اکتوبر میں آپ کی خواہشات کا منتظر رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں