اعجاز چوہدری

چوروں اور ملکی غداروں کی اصلیت قوم کے سامنے آچکی ہے‘ اعجاز چوہدری

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ چوروں اور ملکی غداروں کی اصلیت قوم کے سامنے آچکی ہے‘لاہورکی غیور عوام نے باہر نکل کے عمران خان کے حق میں فیصلہ دےدیا‘عمران خان کی مقبولیت آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر شمالی لاہور این اے 124شاد باغ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری، ممبرکشمیر قانو ن سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان، ملک وقار احمد اور ملک آصف بھنڈر نے شرکت کی۔

سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے مظاہر ے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکی غیور عوام نے باہر نکل کے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

اعجازاحمد چوہدری کا کہنا تھا کہ چوروں اور ملکی غداروں کی اصلیت قوم کے سامنے آچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی مقبولیت آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں