خورشید شاہ

ہاتھ سے نہیں لکھے ،پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہیں ہوں گے، سید خورشید شاہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے استعفے منظور نہیں ہوں گے، کیونکہ درخواستیں ہاتھ سے نہیں لکھی گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے اراکین کو واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں، پی ٹی آئی سے کہوں گا وہ اسمبلی میں کردار ادا کریں۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے استعفوں پر افسوس ہے، انہیں پارلیمنٹ میں رہنا چاہیے، ان کے 50 فیصد اراکین واپس آ جائیں گے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا تھا کہ قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے 123اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں