سجل علی

سجل علی نے نام کے بعد ڈی پی بھی تبدیل کرلی، مداحوں کی تعریف

کراچی (گلف آن لائن)پاکستانی خوبرو اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی ڈسپلے پکچر بھی تبدیل کر لی ہے۔اداکارہ سجل علی کی جانب سے اپنی ڈی پی تبدیل کرتے ہوئے انسٹا گرام پر یہ تصویر پوسٹ کی گئی ہے جسے اْن کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔سجل علی نے تصویر شیئر کرتے کیپشن کے بجائے صرف میوزک کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

سجل علی کی تصویر کو جہاں مداحوں و انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے وہیں اداکارہ رابعہ بٹ نے بھی لائیک کیا ہے اور کمنٹ کرتے ہوئے سجل علی کا نمبر مانگا ہے۔رابعہ بٹ کا سجل علی کی تصویر کے کمنٹ باکس میں لکھنا تھا کہ ‘ ہیلو، کیا آپ کا نمبر مل سکتا ہے’۔جس کے جواب میں سجل علی نے اْنہیں کہا کہ ‘میں آپ کو کال کر رہی ہوں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں