اسد عمر

کراچی نے کبھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا، اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی نے کبھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ آپ نے گزشتہ روز پھر ثابت کر دیا کہ کراچی نیا پاکستان بنانے میں اپنے کپتان کے ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا۔

اسد عمر نے اپنے پیغام میں کراچی کا شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی کے باغ جناح میں جلسہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں