وزیر اعظم

وزیر اعظم سے جمال شاہ کاکڑ کی ملاقات،ملک کو واپس ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی و قائم مقام صدرمسلم لیگ (ن )بلوچستان جمال شاہ کاکڑ نے ملاقات کی جمال شاہ کاکڑ نے وزیرِ اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور ملک کو واپس ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا،اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کے گزشتہ سالوں میں نظر انداز کئے گئے علاقوں بالخصوص بلوچستان کی ترقی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایات کو خوش آئند قرار دیا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہماری حکومت بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت کو ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں