یوکرائن

ماریوپول کاسقوط روس سے مذاکرات میں سرخ لکیرہوسکتا ہے،یوکرائن

کیف (گلف آن لائن)یوکرین کے وزیرخارجہ دمیتروکلیبا نے محصور بندرگاہ شہر ماریوپول کی صورت حال کو روسیوں کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے سرخ لکیرقراردیا ہے اور کہا ہے کہ وزارت خارجہ کی سطح پر کیف اور ماسکو کے درمیان حالیہ سفارتی رابطے نہیں ہوئے ہیں۔کلیبا نے غیرملکی خبررساں ادارے کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ بوچامیں قتلِ عام کے بعد روسیوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا خاص طور پر مشکل ہو گیا تھا لیکن جیسا کہ میرے صدر نے ذکر کیا،ماریوپول کا سقوط ایک سرخ لکیر ہو سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ماریوپول کی صورت حال فوجی لحاظ سے بھی سنگین ہے اور دل دہلا دینے والی بھی۔ شہر اب موجود نہیں ہے۔یوکرینی فوج کے باقی ماندہ دستوں اور عام شہریوں کے بڑے گروپ کو بنیادی طور پر روسی افواج نے گھیرے میں لے رکھاہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ماریوپول میں روسی فوج کے طرزِعمل سے ایسا لگتا ہے کہ انھوں نے کسی بھی قیمت پراس شہر کو زمین بوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں