علی زیدی

ضمانت پر رہا افراد کابینہ میں شامل، پرانے پاکستان میں خوش آمدید، علی زیدی

کراچی(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)کے کابینہ میں 100فیصد اراکین ضمانت پر ہیں، پرانے پاکستان میں خوش آمدید۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی زیدی نے نئی کابینہ کے ارکان پر سخت تنقید کی۔

انہوں نے کہاکہ ہماری نئی کابینہ کے حالات دیکھیں، شازیہ مری پر جعلی ڈگری کا کیس ہے، قادر پٹیل پر ہاکس بے اراضی کا کیس ہے اور خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف ضمانت پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ حنا ربانی پر بجلی چوری کا کیس ہے۔علی زیدی نے کہاکہ کابینہ میں مسلم لیگ(ن) کے 100 فیصد اراکین ضمانت پر ہیں، پرانے پاکستان میں خوش آمدید۔

اپنا تبصرہ بھیجیں