فیصل واوڈا

موجودہ حکومت کو 6 ہفتے کے اندر گرا دیں گے ،فیصل واوڈا

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کو 6 ہفتے کے اندر گرا دیں گے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اس وقت مسلم لیگ(ن)کی بی ٹیم کاکرداراداکررہاہے، الیکشن کمیشن کواب عمران خان کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے امید ہے انصاف پرمبنی فیصلہ کرے گی، اب عوام مداخلت کرے گی اور حکومت کو گرائے گی، ملک چوروں کو مل گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گالی نہیں دیں گے،لوٹابھی کہیں گے، امپورٹڈحکومت بھی کہیں گے، عوام مداخلت کرے گی اور 6 ہفتے میں الیکشن کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں