بلاول بھٹوزرداری

دادو کے دو دیہاتوں میں آتشزدگی سے معصوم بچوں کی ہلاکت کا سانحہ دل دہلا دینے والا ہے، بلاول بھٹوزرداری

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دادو کے دو دیہاتوں میں آتشزدگی سے معصوم بچوں کی ہلاکت کا سانحہ دل دہلا دینے والا ہے۔

بلاول ہائوس میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے لندن سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں آتشزدگی کے سانحے پر بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دادو کے دو دیہاتوں میں آتشزدگی سے معصوم بچوں کی ہلاکت کا سانحہ دل دہلا دینے والا ہے، مال مویشی اور املاک جل کر خاکستر ہوگئے، متاثرین کو غم کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے۔بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلی سندھ کو جائے حادثہ پر پہنچ کر خود متاثرین کی بحالی کی سرگرمیوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو از خود موقع پر پہنچ کر متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں