اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سب سے زیادہ تجارتی خسارہ ، بلند ترین مہنگائی ہے ،گندم اور چینی جو ہم برآمد کرتے تھے درآمد کرنے پر مجبور ہیں ۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ روپے کی قیمت میں تاریخی کمی ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی ہوئی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اسد عمر کہہ رہے ہیں کہ معیشت اچھی ہے؟ غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے