رانا ثناء اللہ

عمران نیازی کو اپنی نا اہلی، کرپشن اور لوٹ مار کی عوام سے باجماعت معافی مانگنی چاہیے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کو اپنی نا اہلی، کرپشن اور لوٹ مار کی عوام سے باجماعت معافی مانگنی چاہیے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران نیازی کو سیاسی مقابلے کے بعد ہی عدم اعتماد کے ذریعے پارلیمنٹ سے باہر کیا۔

انہوںے کہاکہ عمران نیازی سیاست کے میدان سے بھاگے ہوئے ہیں، معاشی دہشت گرد قومی مجرم ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) دوبارہ مرتب ہو رہی ہے، جنہوں نے معاشی دہشت گردی کی ہے، انہیں بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں