وزیراعظم س

وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات ،موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلی سندھ نے وزیرِ اعظم کو پہلے کابینہ اجلاس میں ملکی ترقی کیلئے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعلی سندھ نے وزیرِ اعظم کو سندھ کے انتظامی امور پر بھی بریفنگ دی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان کے دوران عوام کو دیئے گیے ریلیف پیکیج پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے،عوامی ریلیف کیلئے صوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں