احسن اقبال

سی پیک منصوبوں کی ملکیت متعلقہ وزارت کے پاس ہونی چاہیے، احسن اقبال

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی ملکیت متعلقہ وزارت کے پاس ہونی چاہیے۔ احسن اقبال اور خصوصی اقدامات نے سی پیک اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی ملکیت متعلقہ وزارت کے پاس ہونی چاہیے، ہمارا کردار دونوں اطراف کے سٹیک ہولڈرز کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو تمام سہولیات فرہم کی جائیں گی، سماجی و اقتصادی طور پر پسماندہ علاقوں میں جاری سی پیک منصوبوں کو خصوصی طور پر ترجیح دی جائے۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں سی پیک پر کام کرنے والی تمام چینی کمپنیوں کے ساتھ فوری طور پر میٹنگ بلانے کی ہدایت دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں