وزیر دفاع خواجہ آصف

ہیلی کاپٹر اسطرح استعمال کیا لوگ ٹانگہ یا رکشہ استعمال نہیں کرتے، خواجہ آصف

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے بنی گالہ سے وزیراعظم آفس تک روزانہ ہیلی کاپٹر سے سفر کے 8 لاکھ کے خرچے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس یا دفتر آنا جانا کے پھیرے قوم کو 98کروڑ کے پڑے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ساری عمر بیگانے مال پہ عیاشی، وزیراعظم بن کر غریب عوام کو لوٹنا شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر اسطرح استعمال کیا لوگ ٹانگہ یا رکشہ نہیں استعمال کرتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ‘پھر کہتے ہیں باقی بے ایمان ہیں خان ایماندار ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں