وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ کی پاک افغان سرحد پار سے فائرنگ کی واقعہ کی شدید مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے پاک افغان سرحد پار سے فائرنگ کی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں،روک تھام کیلئے فوری اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نیھ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کی شہادت پر دکھ اورغم کااظہار کیا ۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ سرحد پار سے دہشت گرد کاروائی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں؛روک تھام کیلئے فوری اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وطن کی خاطر جان دینے والے سکیورٹی فورسز اہلکاروں کو سلام اورخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ شہید ہونے والے حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نوازکے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں