اسلام آباد (گلف آن لائن)تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سمجھ سے بالاتر ہے ،امپورٹڈ منسٹر نے قومی سلامتی اجلاس کیوں بلایا؟۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی زیدی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سازش کے لفظ سے کھیلنے کی کوشش کررہی ہے پوری دنیا کو سمجھ ہے کہ سازش اور مداخلت میں کیافرق ہے ۔
انہوںنے کہاکہ خاص طور پرجب مداخلت عدم اعتماد،حکومت تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔علی زیدی نے لکھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے امپورٹڈ منسٹر نے قومی سلامتی اجلاس کیوں بلایا یہ کسی کے مشورے پر ہوا تو مشورہ دینے والے کی نیت پرسوال کرناچاہیے ،لیگی قیادت سے ایسے ہی احمقانہ فیصلوں کی امید کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے پچھلے اعلامیہ کی توثیق کی اعلامیہ میں ملکی معاملات میں بیرونی مداخلت کا ذکر کیا گیا تھا آج ایک بار پھر عمران خان کے مو ٔقف کی تائیدکی گئی ہے۔



