خواجہ سعد رفیق

قومی ایئر لائن کے بیڑے میں اضافہ ہوا ہے’خواجہ سعد رفیق

لاہور (گلف آن لائن) وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کے بیڑے میں اضافہ ہوا ہے، ایئر بس 320 یہاں پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 3 طیارے چند ماہ میں پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے۔وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایئر بس 320 اسلام آباد پہنچ گئی جس کے بعد قومی ایئر لائن کے بیڑے میں اضافہ ہوا ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لیز پر حاصل شدہ ایئر بس 170 نشستوں پر مشتمل ہے اور 4 برس پہلے بنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد پی آئی اے کے انسگنیا کے ساتھ آپریشنز شروع ہوں گے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مزید 3 طیارے چند ماہ میں پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے، نئے طیاروں کی شمولیت سے قومی ایئر لائن کے آپریشن مزید ہموار ہوں گے۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں