والدین

جیسے بچوں کو سکھایا جاتا ہے والدین کیساتھ کیسے برتاؤ کرنا ہے، اسی طرح والدین کو بھی بچوں کیساتھ برتاؤ کا سبق ملنا چاہیے، عروہ حسین

کراچی (گلف آن لائن) معروف اداکارہ عروہ حسین نے دْعا زہرہ کیس میں والدین کو قصور وار ٹھہرا دیا۔عروہ حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دعا زہرہ بد سلوکی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی جو اْس کے ماں باپ کی طرف سے ہوئی۔اداکارہ نے کہا کہ جس طرح بچوں کو سکھایا جاتا ہے کہ والدین کیساتھ کیسے برتاؤ کرنا ہے،

اسی طرح والدین کو بھی بچوں کے ساتھ برتاؤ کرنے کا سبق ملنا چاہیے۔اْنہوں نے کہا کہ حکومت سے پوچھنا بند کریں تاکہ آپ کا بچہ گھر کب آئے گا بلکہ اپنے ناروا سلوک پر افسوس کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں