اعظم نذیر تارڑ

نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا’ اعظم نذیر تارڑ

حافظ آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا،مسجد نبویۖ میں ہونے والا واقعہ قابل افسوس ہے، واقعہ کے مقدمات ریاست پاکستان کی طرف سے درج نہیں کیے گئے،وزارت قانون اس سارے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو لانگ مارچ سے قبل اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نظر ڈالنی چاہیے۔پی ٹی آئی کی حکومت کو آئینی طریقے سے ختم کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن کے سکینڈلزسامنے آرہے ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بعض لوگ آئین سے زیادہ اپنے پارٹی لیڈر کو اہمیت دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں