گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ

گورنر پنجاب کاسیاسی رہنمائوں کو عید الفطر پر انوکھا تحفہ

لاہور( گلف آن لائن)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنمائوں کو عید الفطر پر آئین کی کتاب بطور تحفہ بھجوا ئی ہے ۔

جن رہنمائوں کو آئین کی کتاب بطور تحفہ بھجوائی گئی ہے ان میں وزیر اعظم شہباز شریف ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، مریم نواز، آصف علی زرداری،بلاول بھٹو، عطا اللہ تارڑ،خواجہ آصف،فضل الرحمان،راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، خورشید شاہ،مریم اورنگزیب، شیری رحمان،طلال چوہدری اور سید یوسف رضا گیلانی شامل ہیں۔گورنر عمرسرفرازچیمہ نے ک ہا کہ تحفہ ان کو بھجوایا ہے جو آئین پڑھے بغیر احمقامہ بیانات دے رہے ہیں یا غصہ کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں