اوپن مارکیٹ

اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 2325 روپے تک پہنچ گئی

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب میں گندم کے سرکاری کوٹے کا اجراء رکنے کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 2325 روپے تک پہنچ گئی جس سے لاہور میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت بھی بڑھ کر 1310روپے ہو گئی ۔فلور ملز مالکان کے مطابق سرکاری گندم کا کوٹہ 1950روپے فی من کے تناسب سے مل رہا تھا جس کے باعث 20 کلو آٹے کا تھیلا1100روپے میں فروخت ہو رہا تھا ۔

تاہم اب اوپن مارکیٹ میں فی من گندم کی قیمت 2325روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 1280روپے جبکہ 10روپے ڈلیوری چارجز شامل ہونے سے قیمت 1290روپے اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت 1310روپے ہوگئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں