حماد اظہر

شرح مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، حماد اظہر

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ شرح مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے لکھا کہ شرح مہنگائی اور شرح سود دونوں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں، دوست ممالک سے مدد نہیں ملی، آئی ایم ایف کے معاملے پر ابہام جاری ہے۔

وزارت خزانہ لندن اور اسلام آباد کے تنا کی نظر ہو چکی ہے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں حماد اظہر لکھتے ہیں کہ اندازہ لگائیں کے دو ماہ پہلے تک پاکستان میں ایسا بحران نہیں تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ خودمختاری اور معیشت دونوں پر وار ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں