فرح خان

کرپشن کے الزامات،فرح خان نے لیگی رہنماعطاتارڑکونوٹس بھیج دیا

لاہور (کرائم رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ نواز(ن)کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے لگائے گئے کرپشن الزامات پر فرح خان نے انہیں قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

فرح خان نے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لیگل نوٹس بھیجا ہے۔ فرح خان کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں 5 ارب روپے ہرجانے کا دعوی بھی کیا گیا ہے۔ بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر عطا تارڑ نے سات روز میں معافی نہ مانگی تو پانچ ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے گا۔ متن میں کہا گیا ہے کہ عطا تارڑ کے جھوٹے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی۔

دوسری جانب فرح گوگی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے پر نیب لاہور نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فرح خان کے شوہر اور دیگر پبلک آفس ہولڈرز سے بھی تحقیقات جاری ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں