یوٹیلٹی سٹورز

یوٹیلٹی سٹورز پررمضان پیکیج ختم ،مختلف اشیا ء کی قیمتوںمیں 4سے 67روپے تک اضافہ

لاہور( گلف آن لائن)یوٹیلٹی سٹورز پررمضان پیکج ختم ہونے کے بعد مختلف اشیاء کی قیمتوںمیں 4سے 67روپے تک اضافہ کر دیا گیا ،مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل کی قیمت 20روپے فی لیٹر تک بڑھا دی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق دال ماش اور دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 10روپے ،بیسن کی فی کلو قیمت میں 20روپے ،مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 20روپے فی لیٹر ،کھجور کا 500گرام کا پیکٹ10روپے،950گرام چائے کی پتی کی قیمت میں67روپے،400گرام گرم مصالحے کے پیکٹ کی قیمت میں 36روپے ،ایک لیٹر دودھ کے ڈبے کی قیمت20روپے تک بڑھا دی گئی ۔

سفید زیرہ200گرام پیکٹ کی قیمت میں23روپے،50گرام الائچی کی قیمت میں18روپے،سرخ مرچ200گرام پیکٹ کی قیمت میں18روپے، 100گرام ہلدی کی قیمت میں 4روپے اور شیمپوکی بوتل کی قیمت میں14روپے کردیا گیا۔ اس کے علاوہ مشروبات، ٹوائلٹ کلینر، ڈیٹرجنٹ پائوڈر سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ شدہ قیمتوں کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ حکومت نے رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز پر 19اشیاء پر سبسڈی کے لئے8ارب28کروڑروپے کا پیکج دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں