عمران خان

اہلِ مردان! ہمارا مقصد ایک ہے کہ ہم غیرت مند قوم ہیں ، عمران خان

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے مردان جلسے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اہلِ مردان! ہمارا مقصد ایک ہے کہ ہم غیرت مند قوم ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ایک بیرونی سازش کے نتیجے میں کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہم بیرونی سازش کے نتیجے میں خود پر مسلط ہونے والے کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، 13 مئی کو شام بجے میں مردان آپ کے پاس آرہا ہوں، مزید گفتگو انشاء اللہ 13 مئی کی شام کو مردان میں آپ لوگوں کے مابین پہنچ کر کروں گا

اپنا تبصرہ بھیجیں