حسان خاور

ملک میں بدامنی پھیلانے والے صرف پاکستان کے ہی نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں‘حسان خاور

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ ملک میں بدامنی پھیلانے والے صرف پاکستان کے ہی نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں حسان خاور نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے دھماکے کے باعث جانی اور مالی نقصان پر دلی دکھ ہے۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں، اللہ پاک جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کو صحت عطا فرمائے۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ ملک میں بدامنی پھیلانے والے صرف پاکستان کے ہی نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں گزشتہ شب بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں