مسرت جمشید چیمہ

پر امن جلسوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،ضرورت پڑی توسڑکوں پر بھی طاقت دکھا دینگے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے سیالکوٹ میں پولیس کی جانب سے تحریک کے رہنمائوں اورکارکنوں کی گرفتاریوںاور ان پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پر امن جلسوں کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے اگر ضرورت پڑی توسڑکوں پر بھی اپنی طاقت دکھا دیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو لاکھوں لوگ جلسوں میں آسکتے ہیں انہیں سڑکوںپر بھی لایا جا سکتا ہے اس لئے حکومت ہمیںاس اقدام پر مجبور نہ کرے ۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ یہ عمران خان کی سیاست کی تاب نہیں لا سکتے،گلو بٹوں کاسر غنہ وفاقی وزیر داخلہ حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ عثمان ڈار عمران خان کا سپاہی ہے ،گرفتاریوں اور تشدد سے تحریک انصاف کی قیادت اورکارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ،تحریک انصاف ایسے منفی ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگی بلکہ ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں