جاوید لطیف

شیخ رشید اعلی عدلیہ سمیت دیگر ادروں کے ترجمان بنے ہوئے ہیں اداروں کو نوٹس لینا چاہیے ‘جاوید لطیف

لاہور (گلف آن لائن) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ شیخ رشید اعلی عدلیہ سمیت دیگر ادروں کے ترجمان بنے ہوئے ہیں اداروں کو نوٹس لینا چاہیے ،شیخ رشید کے بقول نگران سیٹ اپ کے انٹریو ہو رہے ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ فواد چوہدر اور شیخ رشید کے بقول فوری الیکشن کا کہا جارہا ہے ،حکومتی جماعت کے علاوہ اور کونسی آئینی قوت ہے جو فوری الیکشن کا کہے گی عوام کو بتائیں ۔پی ٹی آئی جھوٹا بیانیہ کب تک بیچے گی ۔اسٹیبلشمنٹ کی طرف کون دیکھا رہا ہے عوام کو سب سمجھ آرہی ہے ۔ووٹ کو عزت دو میں ہی معاشی خوشحالی اور ملکی سلامتی ہے ۔نئے عمرانی فتنے سے ملکی سلامتی ممکن نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں