وزیرِ اعظم شہباز شریف

لگژری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی لگا دی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے لگژری اور غیر ضروری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی لگا دی۔ذرائع کے مطابق غیر ضروری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی سے روپے کی قدر میں مزید کمی نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے امپورٹ ایکسپورٹ بل میں فرق کی وجہ سے پابندی عائد کی ہے۔ذرائع کے مطابق درآمد پر عائد پابندی والی اشیاء میں لگژری گاڑیوں سمیت دیگر اشیاء بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں