سعید غنی

مزدوروں کیلئے اسمارٹ کارڈ کا انتخاب کیا ہے، سعید غنی

کراچی(گلف آن لائن)سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ مزدوروں کیلئے اسمارٹ کارڈ کا انتخاب کیا ہے،سندھ حکومت اورنادرا کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے، معاہدے کے تحت مزدور کارڈ بنانے کا کام نادرا کے ذمے ہے،سندھ حکومت کے اربوں روپے عدالتوں میں پڑے ہیں، پیسہ ہمارے پاس آئے گا توغریبوں پرخرچ کریں گے،پیپلزپارٹی نے پہلے بھی کام کیا آگے بھی کرے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعیدغنی نے کہاکہ مزدوروں کوجوکارڈ دے رہے ہیں اس میں ہیلتھ سرفہرست ہے۔مزدورکارڈ پروجیکٹ کیلئے نادرا نئی بھرتیاں کرے گا، پہلے مرحلے میں ہم نے نادرا کے ساتھ ڈیٹا شیئرکیا ہے، ڈیٹا انٹری آپریٹرکی ذمہ داری بھی نادرا کو دیدی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس5 بڑے اسپتال اور 42 ڈسپنسریز ہیں، صوبے میں کام کرنے والے ہرمزدورکو یہ سہولت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سوا6لاکھ لوگوں کواسمارٹ کارڈ ایشو کرنا پہلا ٹارگٹ تھا، اس حوالے سے جدید سسٹم کسی صوبے کے پاس نہیں، ہمارے پاس اس وقت سوا6لاکھ کے قریب صنعتی ورکرز رجسٹرڈ ہیں۔

سوا 6 لاکھ کے بعد مزید لوگوں کی رجسٹریشن کریں گے، یہ پروجیکٹ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے بڑا ہے، اسمارٹ کارڈ جسے ملے گا وہی اسکا اے ٹی ایم کارڈ بھی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں