نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ نے پاکستان کوسہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کی دعوت دے دی

اسلام آباد (گلف آن لائن)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کی دعوت دے دی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کو ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کی باقاعدہ دعوت موصول ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش اور پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی ہے تاہم پی سی بی نے نیوزی لینڈ کو اب تک جواب نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے شیڈول دیکھ کرنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو جواب دیا جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ سہ فریقی سیریز رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کھیلنے کے امکانات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں