وزیر اعظم

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات ،سندھ کی انتظامی و امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو سندھ کی انتظامی و امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

وزیر اعظم کو کراچی میں گزشتہ دنوں رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ شرپسند عناصر کو کراچی کا امن و امان خراب کرنے کی کسی طور اجازت نہیں دیں گے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیاکہ کراچی کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت بھرپور تعاون سے کام کریںگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں